رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 16.3فیصد اضافہ ہوا ہے،

 
0
316

اسلام آباد جنوری 04 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکس وصولی میں 16.3فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 2,083 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ 2015-16ء کے بعد اس عرصہ میں ٹیکس وصولی کی یہ بلند ترین شرح ہے۔ ہفتہ کو جاری ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ترقی کی یہ شرح حاصل کرنے کیلئے بڑی کوششیں کیں۔
پہلی سہہ ماہی کے دوران ادائیگیوں میں عدم توازن کے باعث 2,367 ارب کے اصل ہدف کو 2,197 ارب میں تبدیل کیا گیا۔یہ رجحان دوسری سہہ ماہی کیلئے بھی جاری رہا۔ایک طرف پانچ ارب ڈالر کے اس کمپریشن سے کرنٹ اکائونٹ کی صورتحال ہوئی لیکن دوسری طرف حکومت کے معمول کے محصولاتی وسائل پر منفی اثر پڑا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں متوقع اضافے اور درآمدات کے ممکنہ استحکام کے ساتھ یہ توقع کی جارہی ہے کہ ایف بی آر رواں سال غیرمعمولی ٹیکس وصول کرے گا۔