بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر دینا مضحکہ خیز ہے، نفرت پھیلانے میں بی جے پی گروہ کا کوئی ثانی نہیں، وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

 
0
225

اسلام آباد جنوری 04 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پی ترجمان کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر دینا مضحکہ خیز ہے۔ نفرت پھیلانے میں بی جے پی گروہ کا کوئی ثانی نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سکھ برادری کی عزت کرتے ہیں، بی جے پی اپنا پروپیگنڈہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مذہبی ہم آہنگی پر لیکچر ایسے ہے کہ برتن کیتلی کو کالا کہے۔