ون ڈش کی خلاف ورزی ‘پی ٹی آئی کے ایم این اے کیخلاف مقدمہ درج

 
0
290

لاہور جنوری 04 (ٹی این ایس): ون ڈش کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے ایم این اے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رہنما تحریک انصاف و رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب کی شادی کی تقریب میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی گئی۔
اس بات کا انکشاف جنگ اخبار کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں ایک فام ہاؤس، مینشن فارم ہاؤس میں فرخ خبیب کی شادی کی تقریب جاری تھی جس میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی شادی کی تقریبات جاری رہی جس پر انتظامیہ کو شکایت کی گئی۔اے سی ذیشان رانجھا دیگر عملے کے ہمراہ پہنچے تو سیاسی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا اور ٹیم ممبران سے ہاتھا پائی گئی جبکہ سرکاری عملے کو دھکے دیے گئے۔
جس پر اے سی نے تھانہ کاہنہ میں مذکورہ واقعے کی شکایت کی، پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک میاں محسن،میاں احسن اور دیگر کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ فارم ہاؤس اور ضلعی انتظامیہ کا جھگڑا ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں میں نے یا کسی اور رشتے دار نے اے سی یا عملے کی کسی شخص کو دھمکیاں نہیں دے۔ واضح رہے کہ فرخ حبیب کا تعق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔وہ فیصل آباد سے ایم این اے منتخب ہوئے۔