شاہ محمود قریشی امریکہ میں 40سے زائد اجلاسوں میں شرکت کریں گے،ملیحہ لودھی

 
0
548

اجلاسوں میں امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جا ئیگی ،مستقل مندوب کی غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد ستمبر 24 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ میں 40 سے زائد اجلاسوں میں شرکت کر یں گے ،جن میں امن کے اقدامات کے حوالے سے وہ پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ کے دورے کے دوران 40سے زائد مختلف اجلاسوں میں شرکت کریں گے جہاں پر وہ نئی حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے عالمی کمیونٹی کو آگاہ کریں گے ،اس کے علاوہ وہ ان اجلاسوں میں پاکستان کے امن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی آگاہ کریں گے۔