شاہ محمود قریشی کی کفایت شعاری مہم!

 
0
375

واشنگٹن سے نیویارک تک ٹرین پر سفر کیا
اسلام آباد ستمبر 24 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں بھی کفایت شعاری مہم کو پلو سے باندھے رکھااور واشنگٹن سے نیویارک تک ٹرین کے زریعے سفر کیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایشین کانفرنس میں شرکت کے لئے ہوائی جہاز کی بجائے ٹرین پر گئے اور ٹرین میں سفر کے دوران شاہ محمود قریشی امریکہ میں پاکستانی سفیر جہانگیر صدیقی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ساتھ میٹنگ بھی کرتے رہے۔