سی ڈی اے نے شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری کاروائیوں کو تیز کر دیا

 
0
260

اسلام آباد نومبر 28 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری کاروائیوں کو تیز کر دیا ہے اور اسلام آباد میں کی گئی تجاوزات بالخصوص اسلام آباد کے مختلف تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں کی گئی تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے علاوہ میٹروپولیٹین کارپوریشن کے میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ باہم مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد کے کاروباری مرکزG-9میں تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں فٹ پاتھوں پر کی گئی تجاوزات کے علاوہ پارکنگ ایریاء کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ فٹ پاتھوں پر کی جانے والی تجاوزات کے باعث مرکز میں آنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پٹرتا تھا۔ اس آپریشن میں 31 شیڈ، 19 پکے کاؤنٹر، فروٹ کے 2 سٹال اور دو خالی کیبن کو ویل ڈوزر کی مدد سے ختم کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں مرکز G-9میں عارضی اور مستقل تجاوزات کا مختلف سامان اور دیگر میٹریل سے بھرے 16 ٹرک سی ڈی اے سٹور میں جمع کر ا دیئے گئے۔ اسی طرح انٹر سٹی ویگن سٹینڈ مرکز G-9میں سرکاری اراضی پر لگائے گئے کنکریٹ بھی ہٹا دیئے گئے۔

سی ڈی اے نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی معاونت سے گاڑیوں کے شو رومز کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کئے کہ وہ فٹ پاتھوں اور سڑک کے اطراف پر گاڑیاں پارک نہ کریں جس کے باعث پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔نوٹس کی معیاد کے اندر ان تجاوزات کو از خود ختم کر دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔