ہمیں فخر ہے کہ کارکردگی کے حوالے سے مزدوریونین کا پلڑا بھاری ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
148

سی ڈی اے کے محنت کش نے مخالفین کی گالم گلوچ کی سیاست کو مستردکر دیا۔ راجہ شاکر زمان کیانی
مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کا ڈی جی آفس میں تاریخی استقبال کر کے مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ڈھونک دی۔

اسلام آباد 15 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے مزدور یونین کے قائدین نے اولڈ نیول کمپلیکس ڈی جی آفس کا دورہ کیا اس موقع پر واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ،روڈ ڈائریکٹوریٹ،مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ،آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ،جی پی فنڈ برانچ سمیت دیگر شعبوں کے ملازمین نے اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی،کارکنوں نے اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں اورپرجوش نعرے لگاکر آج یہ ثابت کر دیا کہ مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گرو پ سی ڈی اے کے تمام محنت کشوں کی آواز بن چکا ہے،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے ڈی جی آفس کے دورے کے موقع پر فردا ًفرداًملازمین سے ملاقات کی اور سی ڈی اے کے محنت کشوں نے اپنے قائد کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا،چوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر مزدوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ کارکردگی کے حوالے سے مزدور یونین کا پلڑا اپنے مخالفین پر بھاری ہے اور فائر بریگیڈ کے دورے کے بعد آج ڈی جی آفس کے ملازمین نے جس محبت کا اظہار کیا یہ نہ صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ سی ڈی اے کے محنت کشوں نے آج ہمارے مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی بلکہ انکی گالم گلوچ اور کردارکشی کی سیاست کو بھی مستردکردیا،سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل بیسک،عیدالاؤنس،حج پالیسی،کول الاؤنس،خطرہ الاؤنس،حافظ وپادری الاؤنس،20%سپیشل الاؤنس اور بیوہ فنڈ کے قیام سمیت جو دیگر مراعات اپنے محنت کشوں کو دلوائیں اس کارکردگی کے حوالے سے ہمارے مخالفین ہمارامقابلہ کرنے سے قاصر ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ این آئی آرسی کی عدالت،اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک ریفرنڈم سے بھاگنے کے لیے دوڑ لگارہے ہیں لیکن سی ڈی اے مزدور یونین انکو میدان سے بھاگنے نہیں دے گی،آج نوسربازوں کا یہ ٹولہ اور اسکی بغل بچہ تنظیم ایک بارپھر ملازمین کے پلاٹوں کے حوالے سے سی ڈی اے کے محنت کشوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن سی ڈی اے کا محنت کش اب نہ انکے کسی سبز باغ پر یقین کرے گا اور نہ ہی انکے جھوٹے وعدوں اور دعوؤں پر،30اپریل 2011کو ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی رکوانے والے یہی مزدور دشمن تھے جو اس وقت اپنے گماشتوں کے ذریعے سی ڈی اے ملازمین اور انکے بچوں کے معاشی قتل کے ذمہ دارہیں،نا اہلوں کا یہ ٹولہ مزدور یونین کی سالوں کی جدوجہد کے باوجود پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ جو بنام سی ڈی اے مزدور یونین آیا تو یہ اس پر عمل درآمد نہ کرواسکا،سیاسی یتیموں کا یہ ٹولہ آج ایک بارپھر مختلف سیاسی جماعتوں کے درباروں پر سر ٹیکتا نظر آتا ہے لیکن آج ان نوسربازوں کو ہر باشعور شخص پہنچان چکا ہے کیونکہ یہ کسی کے ساتھ بھی مخلص نہیں ان لوگوں نے اقتدار کی آڑ میں نہ صرف کرپشن کا بازارگرم کیا بلکہ محنت کشوں کی خدمت کی بجائے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اپنی ذات کے لیے مراعات وصول کیں،انشاء اللہ جب ریفرنڈم کا میدان لگے گا تو نوسربازوں کے اس ٹولے اور ان کی بغل بچہ تنظیم جو اپنی بے روزگاری کو دور کرنے کے لیے اقتدار کا خواہشمند ہے سی ڈی اے کا باشعورمحنت کش انکو سی ڈی اے کی سیاست سے ہمیشہ کے لیے اٹھا کر باہر پھینکے گا۔