سی ڈی اے نے اسلام آباد کی میونسپل حدود میں واقع منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری اور مختلف بلڈنگز کے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مد میں پچھلے دو ماہ میں 82 ملین روپے حاصل کئے

 
0
258

اسلام آباد نومبر 28 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے اسلام آباد کی میونسپل حدود میں واقع منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں میں عمارتوں کے بلڈنگ پلانز کی منظوری اور مختلف بلڈنگز کے کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مد میں پچھلے دو ماہ میں 82 ملین روپے حاصل کئے ہیں۔ سی ڈی اے کی موجودہ انتطامیہ کی موئثر پالیسیوں کے باعث نہ صرف ادارے کو مالی استحکام مل رہا ہے بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کے مسائل کو بھی بتدریج کرنے کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پچھلے دو ماہ میں سی ڈی اے کے بلڈنگ کنڑول ڈائریکٹوریٹII- کو مختلف بلڈنگز کے پلان کی منظوری کے لیے 2665کیس موصول ہوئے جن میں سے 1643کیس کی منظوری دی گئی جبکہ با قیماندہ کیس کی سکروٹنی میں پے آرڈر نہ دینے، قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے باعث زیر التواء ہیں۔ اسی طرح بلڈنگ پلان کی کمپلیشن کے 509 کیس موصول ہوئے جن میں سے 354 کیس نمٹا دیئے گئے جبکہ باقیماندہ پر دفتری کاروائی مکمل کی جا رہی ہے کیونکہ ان میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کے علاوہ دیگر مطلوبہ قواعد و ضوابط پورے نہیں کئے گئے۔
اسلام آباد میں موجودہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں تعمیراتی سر گرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے موئثر پالیسی بنائی جس کے باعث نہ صرف بلڈنگ بائی لاز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ اس اقدام سے ادارے کو خاطر خواہ ریونیو بھی حاصل ہو نے کے ساتھ ساتھ ان سوسائٹیوں کے رہائشیوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ سی ڈی اے نے بلڈنگ کنڑول ڈائریکٹوریٹ II- کو مزید اپ گریڈ کر کے مطلوبہ عملہ اور دیگر سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ موصول ہونے والے کیسسز کو فوری طور پر نمٹایا جا سکے۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ادارے میں ڈسپلن اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں اور ایسی پالیسی بنائی گئی ہے جس سے نہ صرف ادارے کے ریونیو میں مستقل بنیادوں پر اضافہ ہو بلکہ اسلام آباد کے شہریوں کو بھی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔