مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

 
0
285

اسلام آباد جنوری 04 (ٹی این ایس): جمعیت علماء اسلام (ف)کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں پرویز مشرف کیس،آرمی چیف کی مدت ملازمت اور نیب ترمیمی آرڈیننس سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، مولانا امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی، مولانا یوسف ، شمس الرحمن شمسی، فضل آغا ، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن، مفتی عبدالشکور، مولانا سعید یوسف، مولانا عطاء اللہ شہاب کے علاوہ مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور مولانا عبدالمجید ہزاروی شریک ہوئے۔