اسلام آباد اکتوبر 21 (ٹی این ایس): تھانہ سہالہ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والی دس سالہ بچی بازیاب، بچی کے والد محمد بشیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی دس سالہ بیٹی گھر سے باہر نکلی جو مل نہیں رہی کہیں لاپتہ ہو گئی ہے، ایس پی رورل زون ملک نعیم اقبال نے فوری ایس ایچ او تھانہ سہالہ کو بچی تلاش کرنے کے ہدایت دی۔ ایس ایچ او تھانہ سہالہ نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کیا لاپتہ ہونے والی بچی کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او تھانہ سہالہ اور ٹیم نے بچی کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا ہے۔ بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اسلام آباد پولیس کی تعریف کی۔ ائی جی اسلام آباد اور ڈی ائی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کی کاکردگی کو سراہا اور شاباش دی۔