وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ کے دروان برطانوی شہزادے ولیم کو بتایاکہ شہزادی ڈیانا کو پاکستان میں کتنا پیار ملا تھا

 
0
25441

نیویارک اکتوبر 21 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ کے دروان برطانوی شہزادے ولیم کو اس بات سے آگاہ کیا کیا تھا کہ شہزادی ڈیانا کو پاکستان میں کتنا پیار ملا تھا۔ پرنسز آف ویلز ڈیانا جو کہ عمران خان کی دوست تھی اور 1997ء میں ایک کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئی تھی۔ شہزادی ڈیانا نے جاں بحق ہونے سے صرف تین ماہ قبل شوکت خانم میموریل کینسر ہپستال لاہور کا دورہ کیا تھا۔
امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ڈیوک آف کمیبرج کو بتایا کہ ڈیانا کے حادثہ میں جاں بحق ہونے کی خبر پاکستان کے دیہی علاقوں میں بھی صدمے کا سبب بنی۔ شہزادہ ولیم نے شہزادی کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ گزشتہ دنوں ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کیا۔ سی این این کے نمائندے میکس فوسٹر سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ وہ پرنس ولیم سے 23 سال بعد ملے‘ آخری بار میں اس سے تب ملا تھا جب وہ بچہ تھا جو شہزادہ ہیری کے ساتھ اور اپنی والدہ کے ساتھ میری سابقہ ساس کے گھر آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے شہزادہ ولیم کو بتایا کہ 23 سال پہلے میں نے اپنی پارٹی بنائی تھی اور سیاسی تحریک شروع کی اور میں نے یہ سمجھا تھا کہ یہ بہت آسان ہوگا اور لوگ مجھے ووٹ دیں گے لیکن مجھے ملک کا وزیراعظم بننے کیلئے بہت محنت کرنا پڑی۔