اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاک بھارت وزرا خارجہ ملاقات کا امکان

 
0
354

وزرا ئے خارجہ کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوسکتی کیونکہ بھارت باقاعدہ مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے،پاکستانی ذرائع
واشنگٹن اگست 27(ٹی این ایس) امریکا میں سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے اجلاس پر پاک بھارت وزرا خارجہ کی ملاقات متوقع ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی سفارتکار نے شاہ محمود قریشی اور سشما سراج کے مابین ملاقات سے متعلق سوال پر بتایا کہ دونوں وزرا کی ملاقات ہو سکتی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔پاکستان کی جانب سے تاحال اقوام متحدہ کی 73 ویں جنرل اسمبلی سے متعلق ایجنڈا سامنے نہیں آسکا کیونکہ اس بارے میں اطلاعات نہیں ہیں کہ کون عالمی دنیا کے سامنے ملک کی ترجمانی کریگا۔

بھارت کی جانب سے سشما سراج کا نام حتمی ہے کیونکہ نریندر مودی انتخابات کے دوران بیرون ملک جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔دوسری جانب پاکستان نے گزشتہ ہفتے اشارہ دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی حکومتی اخراجات میں کمی لانے کے سبب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ متعدد پاکستانی سفارتکاروں اور سیاسی رہنماؤں نے عمران خان کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم عمران خان پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت فنڈز کی بے قدری نہیں ہے اور عالمی دنیا پاکستان میں تشکیل پانے والی نئی حکومت کا کشمیر اور افغانستان جسے اہم مسائل پر نقطہ نظر سننا چاہیے گی۔

واشنگٹن میں سفارتی ذرائع نے زور دیا کہ پاکستان کے نزدیک وزرا ئے خارجہ کی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوگی کیونک بھارت دوطرفہ اور باقاعدہ مذاکرات کیلیے تیار نہیں ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق مودی سرکار کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ایک بہترین موقعہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر جمی برف کو توڑنے کے لیے، قبل اس کے کہ دونوں ممالک قدرے موثر انداز میں آگے بڑھیں۔بھارتی میڈیا نے نے بھی زوردیا کہ دونوں ملکوں کو کشمیر اور تجارتی مسائل پر اختلافات کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنا چاہیے۔گزشتہ ہفتے امریکی حکام نے کہا تھا کہ امریکا عمران خان کے بیان کی حمایت کرتا ہے جس میں سرحد پر امن کی بات کی گئی۔