نیب لاہور نے کارروائی کر کے 2016ء سے مفروز ملزم کو گرفتار کر لیا

 
0
369

ملزم فخر السلام سابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کرپشن کیس میں مطلوب تھا،ریمانڈ حاصل کر لیا گیا 
لاہور اگست 27(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 2016ء سے مفروز ملزم فخر السلام کو گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 2016ء سے مفرور ملزم فخرالسلام کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ ملزم فخر السلام نیب لاہور کو سابق لینڈ ایکویزیشن کلکٹر کرپشن کیس میں مطلوب تھا،زمین کی خرید و فروخت کی مد میں مبینہ طور پر ملزم کے ذاتی اکاؤنٹ میں 18 لاکھ غیرقانونی طور پر منتقل ہوئے،ملزمان کی جانب سے فیروزپور روڈ پر زمین کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو مجموعی طور پر 14کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔ترجمان کے مطابق نیب لاہور اب تک 17 ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا تاہم ملزم فخر السلام 2سال سے مفرور تھا۔ملزم فخراسلام کو گرفتاری کی بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔