کابل اکتوبر 21 (ٹی این ایس): امریکا نے ایک بار پھر طالبان سے مذاکرات کی کوششیں شروع کردیں اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر خصوصی مشن پر کابل پہنچ گئے۔امریکی صدر کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کرنے کے بعد پینٹاگون نے ایک بار پھر افغان مسئلے کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھا دئیے ہیں اس سلسلے میں امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر خصوصی مشن پر کابل پہنچ گئے ہیں۔
دوران سفر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پینٹاگون کے چیف کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد افغان مسئلے کا پرامن حل نکالنا ہے،وہ کسی ایسے معاہدے کے لیے پرامید ہیں جس سے اٹھارہ سال سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی وقت افغانستان میں موجود اپنی افواج کی تعداد میں کمی کر سکتا ہے، تاہم اس اقدام سے افغانستان میں جاری عسکری آپریشنز متاثر نہیں ہونگے۔