عمران خان کیاپنے دوست زلفی بخاری کی   فلم “کیک” کی پرائیوٹ سکریننگ میں شرکت، فلم سازی کے معیار اور عمدہ اداکاری کی سراہنا کی

 
0
389

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس):چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بدھ کے روز  فلم “کیک” کی پرائیوٹ سکریننگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ  انکے  قریبی دوست زلفی بخاری  اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی موجود تھے۔

عمران خان نے فلم سازی کے معیار اور عمدہ اداکاری کی سراہنا کی اور کہا کہ پاکستان میں فلم سازی میں جدت خوش آئند ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمدہ تفریح پیش کرنے پر “کیک” کی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،  عمران خان

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ  فلم “کیک” عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے پروڈیوس کی ہے۔