پی ٹی آئی چئیر مین سینٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کرے گی: انکشاف

 
0
574

اسلام آباد، مارچ 07 (ٹی این ایس): چئیر مین سینٹ کے انتخاب کے سلسلہ میں تحریک انصاف نے حتمی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ  پی ٹی آئی چئیر مین سینٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کی حمایت کرے گی۔

ان ذرائع نے پی ٹی آئی کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ  پارٹی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کا راستہ روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین کے لیے ابتدائی طور پر شبلی فراز کا نام تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے بلوچستان سے آزاد اراکین کی ملاقات کے بعد فیصلے میں تبدیلی متوقع ہے اور  اس ضمن میں بلوچستان کے سینیٹرز کا رسپانس دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔