وزیراعلی خیبر پختونخوا کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس

 
0
131

اسلام آباد 11 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن صوبائی حکومت کو گرانا نہیں چاہتی۔انہوں نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا مقصد صوبائی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا ہے۔

سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق دینے کی یقین دہانی پر تحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے نئے پاکستان میں صوبے کو جو حقوق نہیں ملے وہ اب ملیں گے۔