ویسٹ سرجانی کنیزفاطمہ کالونی میں پولیس مقابلہ فائرنگ کےتبادلےمیں دوڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

 
0
185

کراچی 10 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ویسٹ سرجانی کنیزفاطمہ کالونی میں پولیس مقابلہ فائرنگ کےتبادلےمیں دوڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ زخمی ڈاکووں میں منیراحمد اوراحسان شامل ہے،ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے تیایا کہ زخمی ڈاکووں نےابتدائی تفتیش میں متعددوارداتوں کااعتراف کیا،زخمی ڈاکووں نےکباڑی والے چنگچی رکشہ ڈرائیورکوبھی لوٹاتھاملزمان سےشہری سےچھیناگیاموبائل فون،اسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد،ایس ایس پی ویسٹ ایس پی اورنگی توحید میمن نگرانی کر رہے ہیں انہونے کہا کہ مزید معلومات لی جارہی ہے ایس ایس پی ویسٹ نے بتایاکہ زخمی ملزمان کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا، جب کہ پولیس کے ایک دوسرے کاروائی میں ویسٹ، مومن آباد سے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ ملزم کا نام مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست (آئی آر) میں شامل تھا۔ ایس پی اورنگی ڈویژن، توحید میمن کی نگرانی میں منشیات فروش ملزم کے خلاف کاروائی کی گئی ہے جبکہ ایس ایچ او مومن آباد نے فقیر کالونی سے ملزم شاہ جہاں عرف بابا جانی کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے وافر مقدار میں آئس، کرسٹل اور ہیروئن برآمد۔ ملزم کے خلاف 6/9C کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، تفتیش جارہی ہے