وفاقی حکومت کی جانب سے ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پر فیصلہ کل ہوگا

 
0
101

حکومتی درخواست پر الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اجلاس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے خط کا جائزہ لیا،
الیکشن کمیشن نے مزید مشاورت کے لیے چیف سیکرٹریز پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کو طلب کرلیا،
تینوں صوبوں کے آئی جیز کو بھی الیکشن کمیشن نے کل طلب کیا ہے،
سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی بلا لیا گیا،
الیکشن کمیشن کل 2 بجے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کریگا،
حکومت نے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔