اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کیلئے امریکا روانہ

 
0
106

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے مذاکرات کے لئے امریکا روانہ ہوگئے۔
اسحاق ڈار امریکا میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور ورلڈ بینک اجلاس میں شرکت کریں گے۔
آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے اہداف پر نظرثانی کی درخواست متوقع ہے، پاکستان رواں مالی سال 2022-23 کے لئے میکرو اکنامک فریم ورک پر نظرثانی کے لیے باضابطہ درخواست کرے گا۔
بجٹ خسارے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے کے اہداف میں نرمی کی درخواست کی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ سہولت سے منسلک شرائط نرم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
پیٹرولیم لیوی اور بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ منجمد کرنے بارے میں بھی آئی ایم ایف سے بات چیت متوقع ہے۔