پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے پر ایف آئی اے سے جواب طلب

 
0
229

پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پرعدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے خلاف عمر ایوب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے 19 اکتوبر کو ایف آئی اے کے سینئر افسر کو طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ عدالت کو بتائیں کہ کون سے شوائد موصول ہوئے جن کی بنیاد پر درخواست گزار کے خلاف کارروائی کرنا مقصود ہے۔

درخواست پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی جبکہ درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں عائد ٹیکسز کے خلاف کیس کی بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جماعت اسلامی کے میاں اسلم کی درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار خضرحیات ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں غیر ضروری چارجز لگا دیے، بلوں کی ادائیگی عام شہری کے بس کی بات نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔