وزیر اعظم نے اسمبلی توڑ دی، جلد انتخابات کا اعلان

 
0
120

ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قبل از وقت انتخابات کرانے کیلئے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔

ملائشین وزیراعظم کو امید ہے کہ وہ ان انتخابات کے ذریعے اپنی پارٹی کے لیے مضبوط مینڈیٹ حاصل کریں گے اور اپنی سیاسی پوزیشن کو مستحکم کر سکیں گے۔

مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا لیکن ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

جس کے ملائیشیا اپنے 15 ویں عام انتخابات کی طرف بڑھ گیا ہے۔

وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں، ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے جو مضبوط مینڈیٹ سے ہی مل سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا ، واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا کرانا لازمی ہیں۔