ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی چکوال شہر میں ساتویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی موقع پر نگرانی کےلئے موجود رہے

 
0
254

چکوال 27 اگست 2020 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی چکوال شہر میں ساتویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی موقع پر نگرانی کےلئے موجود رہے۔ وہ ڈی پی او محمد بن اشرف اور اے سی مظفر مختار کے ہمراہ جلوس کے مقررہ راستے پر سیکیورٹی انتظامات اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا متواتر جائزہ لیتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جلوس روٹ کے حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کی بطورِ خاص نگرانی کرتےرہے اور سیکیورٹی پر مامور سٹاف کو پوری طرح چوکس رہنے کی ہدایات جاری کرتے رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کے ہمراہ اے سی چکوال کے دفتر میں سیکیورٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے جلوس روٹ کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کے جاری عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور جلوس کے اختتام تک موقع پر نگرانی کےلئے موجود رہے۔یاد رہے کہ ساتویں محرم کا مرکزی جلوس ضلعی انتظامیہ کے بھرپور سیکیورٹی انتظامات میں پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا۔