ایک ہفتہ قبل تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں شہری حسن خان کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کے 3 حقیقی بھائی ہی قاتل نکلے

 
0
715

راولپنڈی 27 اگست 2020 (ٹی این ایس): ایک ہفتہ قبل تھانہ نصیر آباد کے علاقہ میں شہری حسن خان کے قتل کا ڈراپ سین، مقتول کے 3 حقیقی بھائی ہی قاتل نکلے، پولیس زرائع کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کر کے حسن خان کو قتل کیا اور نعش کو رات کی تاریکی میں گھر کے باہر پھینک دیا، ایس پی سید علی
ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مقتول کے تینوں حقیقی بھائیوں محمد امین، یوسف خان اور نیک محمد کو گرفتار کرلیا، انسانیت کے قاتلوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار ڈؤیژن سید علی ملزمان کی گرفتاری پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو شاباش ملزم اپنے جرم کو چھپانے کی جتنی بھی کوشش کر لے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،سی پی او