گوجر خان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان، 03 ملزمان گرفتار 14 کلو سے زیادہ منشیات برآمد

 
0
4899

راولپنڈی 27 اگست 2020 (ٹی این ایس): گوجر خان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈوان، 03 ملزمان گرفتار 14 کلو سے زیادہ منشیات برآمد گوجر خان پولیس نے منشیات سمگلرز کے خلاف کریک ڈوان جاری رکھتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کیا، منشیات سمگلر جوڑے محمد اویس کے قبضہ سے 7 کلو گرام چرس جبکہ اس کی بیوی مسماۃ فاطمہ اویس سے 1کلو 10گرام ہیروئن برآمد ہوئ, پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار بین الاضلاعی منشیات سمگلرز میاں بیوی کا تعلق ضلع ننکانہ سے ہے منشیات فروشوں کی خلاف مزید کاروائی کے دوران ملزم شاہد حسین سے 6 کلو 500 گرام افیون برآمد کی گئ، ملزمان کا شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف۔ منشیات فروشوں کے انکشاف پر دیگر ساتھیوّں اور سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس ایچ او گوجر خان منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے، منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا,ایس پی صدر ضیاء الدین احمد منشیات فروشی کے خلاف بڑی کاروائ پر سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان اور گوجرخان پولیس کو شاباش