اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کی سہولت و آسانی کے لئے سرگرمِ عمل

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس)  پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کی سہولت و آسانی کے لئے سرگرمِ عمل۔چیئرمین اے ڈی آر سیطیب نواز ملک کی ایس پی انڈسٹریل ایریا زون محمد حسنین سے ملاقات۔ انڈسٹریل ایریا زون میں مصالحتی کمیٹی کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس انڈسٹریل زون محمد حسنین کے ساتھ چیئرمین اے ڈی آر سی طیب نواز ملک نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔انہوں نے انڈسٹریل ایریا زون میں مصالحتی کمیٹی کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس پی انڈسٹریل ایریا نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو خوش اسلوبی، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصالحتی نظام کے مو¿ثر نفاذ سے نہ صرف عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔