اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا ،تاریخی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کے پہلے تھیم پارک پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا ،تاریخی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کے پہلے تھیم پارک پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب

وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے ،مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کئے

محسن نقوی کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم،شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی

معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک پراجیکٹ کے لیے سرمایہ کاری کریں گے ،سی ڈی اے تھیم پارک کے لیے اراضی فراہم کرے گی

سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

تھیم پارک ایک گیم چینجز پراجیکٹ ثابت ہوگا۔

اگلے چند ماہ میں سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ کے حوالے سے روڈ شو کا بھی پلان ہے۔ محسن نقوی

پاکستان خصوصا اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ شہزادہ منصور بن محمد السعود

لاہور ۔25اکتوبر،2026

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا ، تاریخی قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کے پہلے تھیم پارک پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی مہمان خصوصی تھے۔مفاہمتی یادداشت پر سعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد السعود اور چئیرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے دستخط کئے۔محسن نقوی کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا گیا اور انہوں نے اس ضمن میں شہزادہ منصور بن محمد السعود کو مبارکباد دی۔معاہدے کے تحت سعودی عرب کے سرمایہ کار اسلام آباد میں تھیم پارک پراجیکٹ کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔سی ڈی اے تھیم پارک کے لیے اراضی فراہم کرے گی۔ چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تھیم پارک پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے آئے سعودی عرب سے آئے معزز مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں۔اسلام آباد کے انفراسٹرکچر کو جدید ترین شہروں کی طرز پر استوار کیا جا رہا ہے۔سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

تھیم پارک ایک گیم چینجز پراجیکٹ ثابت ہوگا۔

اگلے چند ماہ میں سعودی عرب میں رئیل سٹیٹ کے حوالے سے روڈ شو کا بھی پلان ہے۔ شہزادہ منصور بن محمد السعود نے کہا کہ پاکستان خصوصا اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔سی ڈی اے کے ممبران اور سعودی وفد کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔