اسلام آباد پولیس کے حاضر سروس ایس پی کی جانب کرکٹ گرائونڈ پر قبضے کا انکشاف ایس پی زبیر شیخ ،شکیل شیخ اور سی ڈی اے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر

 
0
501

اسلام آباد 20 جون 2020 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کے حاضر سروس ایس پی کی جانب کرکٹ گرائونڈ پر قبضے کا انکشاف ایس پی زبیر شیخ ،شکیل شیخ اور سی ڈی اے کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست دائر، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو سرکاری گراؤنڈز واگزار کرا کر کمرشل استعمال کو روکنے کا حکم دیا تها،درخواست کرکٹ اکیڈمی اور گرائونڈ سے ماہانہ لاکھوں روپے غیر قانونی فیس وصول کی جاتی ہے، سرکاری زمین پر قبضہ اور غیر قانونی لیز بھی کی جاتی رہی۔

پٹیشن درخواست سابق پی سی بی ممبران گورنگ بورڈ عامر نواب،تنویر مغل ،ندیم سڈل اور اجمل صابر نے دائر کی قبضہ ختم نہ کروا کے اور کمرشل استعمال کروا کر توہین عدالت کی گئی. معاملے میں ملوث ایس پی زبیر شیخ اور دیگر تمام کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے،استدعا سرکاری زمین واگزار اور پیسہ ریکور کیا جائے،درخواست توہین عدالت کی درخواست ایڈوکیٹ صدیق بلوچ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں سی ڈی اے، شکیل شیخ، ایس پی شیخ زبیر ایس پی اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا