اسلام آ باد (ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری

 
0
8

اسلام آ باد (ٹی این ایس)  وفاقی دارلحکومت میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز جاری ۔17مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 36موٹر سائیکل مزید جانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل ۔پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے 333گرام آئس اور دو بندوقیں معہ ایمونیشن بھی برآمد کیں ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشن کے دوران802افراد،406گھرانوں،26ہوٹلوں،115دوکانیں،276مو ٹرسائیکلوں اور106گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ 17مشکوک افراد سمیت ایک گاڑی اور 36موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لئے تھانہ جات منتقل کیاگیا۔مزید براں منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 333گرام آئس اوردوبندوقیں معہ ایمونیشن برآمد کر لیں ۔ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے۔ سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پر اطلاع دیں