حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج مختلف فلور ملز و سیلز پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا

 
0
417

چکوال جنوری 20 (ٹی این ایس): حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے آج مختلف فلور ملز و سیلز پوائنٹ کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرچکوال مظفر مختار، ڈی ایم او محمد عمر ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر ارشد باجوہ ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں آٹے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فاروقی فلور مل،حقانی فلور مل،الفیصل فلور مل،چکوال فلور مل،الممتاز فلور مل کا معائنہ کیا اور وہاں پر آٹے کے سٹاک معیار اور وزن کو چیک کیا اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیل پوائنٹ پر حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے اور کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور ضلع بھر میں حکومتی نرخوں پر وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے چکوال شہر میں کلین اینڈ گرین صفائی مہم کے حوالے سے مختلف مقامات پر صفائی کا جائزہ لیا اور صفائی مہم میں سنیٹری ورکروں کی حاضری کو چیک کیا اور چیف آفیسر بلدیہ چکوال کو ہدایت کی کے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔آخر میں گورنمنٹ ایم سی ایلمنڑی سکول محلہ غربی کا بھی معائنہ کیا سکول سٹاف کی حاضری،کلاس رومز کی صفائی،پینے کے پانی،واش رومزکو چیک کیا اور کلاس روم میں بچوں سے تعلیم کے حوالے سے سوالات کئے۔