ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کلرکہار، میانی، بوچھال میں گورنمنٹ سکولز، آر ایچ سیز، اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل آفس، پٹوار خانہ اور ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا

 
0
1964

چکوال ستمبر 12 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے کلرکہار، میانی، بوچھال میں گورنمنٹ سکولز، آر ایچ سیز، اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل آفس، پٹوار خانہ اور ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پراے سی کلر کہار فہیم خان، ڈی ایم اومحمد عمر، سی ای او ایجوکیشن نصراللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے تمام آرایچ سیزاور ٹراما سنٹر میں وارڈز، لیب، پینے کے پانی، ڈیوٹی روسٹراور صفائی کا معائنہ کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں اورکہا کہ مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔سکولوں کے حوالے سے سٹاف کی حاضری، سینٹیشن کا نظام، سیوریج، پینے کا صاف پانی، کلاس رومز کا معائنہ اور بچوں کی تعلیمی استعدادو رجحانات کا جائزہ لیااور موقع پر سکولوں کے سربراہان کو ضروری ہدایات جاری کیں اورعملے کو غیر حاضری اور لاپرواہی پر شوکازنوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔