وفاقی دارلحکومت کے زون 5 میں ماڈل پولیس کے آفیسر کے زیر اثر بدنام زمانہ قبضہ گروپ(بلا گروپ) ایک بار پھر متحرک

 
0
416

اسلام آباد ستمبر 12(ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت کے زون 5 میں ماڈل پولیس کے آفیسر کے زیر اثر بدنام زمانہ قبضہ گروپ(بلا گروپ) ایک بار پھر متحرک ہو گیا وفاقی دارالحکومت کی ماڈل پولیس کے آفیسر زیر اثر قبضہ گروہ کے 100 سے زائد مسلح افراد نے زون 5 میں ملک نعیم نامی شخص کی ملکیتی اراضی پر قبضہ کیلئے دھاوہ بول دیا آتشیں اسلحہ سے لیس بلا گروپ کے 100 سے زائد افراد راجا مجاہد،راجا شاہد،راجا تضرب عرف بلا کی سرپرستی میں جاپان روڈ زون 5 میں ملک نعیم نامی شخص کی ذاتی زمین میں داخل ہو گئے مسلح افراد ہینڈ گرینڈ، 10 سے زائد امپورٹڈ کلاشنکوف 3 بیگ اسلحہ سے لیس تھے وفاقی دارالحکومت میں بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ سے لیس ہو کر دن دھاڑے قبضہ گروپ کی کاروائیوں نے ماڈل پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیئے

ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے زمین کے مالک ملک نعیم نے آگاہ کیا کہ قبضہ گروہ انکی ملکیتی زمین پر قبضہ کرنے کیلیے دن دھاڑے ممنوعہ بور کے اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ آور ہوا وقوعے سے متعلق 15 پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس کی ایک موبائل موقع پر پہنچ گئی تاہم بڑی تعداد میں مسلح قبضہ گروہ کے اہلکاران کو دیکھ کر متعلقہ پولیس اسٹیشن سے نفری طلب کی گئی پولیس اسٹیشن لوہی بھیر کی قبضہ گروہ کے خلاف کاروائی کے دوران مسلح قبضہ گروہ کے افراد نے پولیس اہلکاروں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ملک نعیم کے اہل خانہ نے وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں قبضہ گروپوں کے خلاف موثر آپریشن کیلئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کروائیں