مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت، مزید 4 کشمیری شہید

 
0
1335

اسلام آباد 16 نومبر 2021 (ٹی این ایس): مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سری نگر میں تین کشمیری تاجروں اور ایک سرجن ڈاکٹر کو شہید کر دیا۔قابض بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں چاروں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔ شہادتوں کے بعد وادی میں ماحول کشیدہ ہو گیا۔

قابض فورسزنے علاقے کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔

حیدرپورہ اورقریبی علاقوں میں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے گزشتہ ماہ بیس کشمیریوں کو شہید اورچھ گھر تباہ کردئیے تھے۔