وفاقی دارالحکومت میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے شہری افواہوں پر کان نہ دھریں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد

 
0
328

اسلام آباد جنوری 20 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ نے شہر اقتدار میں آٹے کے سر اٹھاتے بحران پر قابو پانے کیلئے کمر کس لی ہے اور حفاظتی اقدامات کے طور پر شہر میں 13 فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق فلور ملز میں 500 سے زائد بیگ ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے سرکاری قیمت پر آٹے کی بلاتعطل فراہمی اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے فلور ملز مالکان اور ہول سیل ڈیلر کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں