وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد میں درختوں کے پتوں سے کھاد بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا

 
0
281

اسلام آباد 21 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد میں درختوں کے پتوں سے کھاد بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں درختوں کے گرنے والے پتوں سے کھاد بنا کر استعمال کی جائے گی اور اس منصوبے کے لیے 75 نئے سکپ خریدے جائیں گے تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیئرمین سی ڈی اے کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے پارکوں ، گرین ایریا اور سیکٹروں میں درختوں کے گرنے والے پتوں کو قابلے استعمال بنانے کے لیے اجلاس میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ان پتوں کو پہلے کچرے کے ساتھ اٹھا جاتایا جلا دیا جاتا تھا لیکن اب ان پتوں کو قابلے استعمال بنایا جائے گا اور ان سے کھاد تیار کی جائے گی اور اس کھاد کو اسلام آباد میں پودوں،پھولوں اور درختوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان پتوں کو اکھٹا کرنے کے 75نئے سکپ خریدے جائیں گے جو شہر کے مختلف پارکوں اور گرین ایریا میں رکھے جائیں گے اور درختوں سے گرنے والے پتوں کو ان سکپ میں اکھٹا کیا جائے گا اور پھر ان تمام پتوں کے کچرے کوایف نائن پارک میں اکھٹا کیا جائے گا جہاں پر اس پتوں کے کچرے سے کھاد بنائی جائے گی اور اس کھاد کو اسلام آباد میں لگائے جانے والے پودوں،پھولوں اور درختوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جس سے نہ صرف ان پتوں سے کھاد بنائی جائے گی بلکہ شہر میں صفائی بھی نظر آئے گی