پی این ایس اصلت کی  تیونس کی بندرگاہ پہنچ گیا، دفاعی اتاشی، پاکستانی سفارتخانے کے سیکرٹری اور تیونس نیوی کی آفیسرز نے جہاز کا استقبال کیا

 
0
395

تیونس کے اسکولی بچوں نےاصلت کا دورہ کیا، اصلت نے تیونس بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ بھی لیا: ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد، اگست 21 (ٹی این ایس):  پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت کی  تیونس کی بندرگاہ پہنچ گیا۔

پا ک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دفاعی اتاشی، پاکستانی سفارتخانے کے سیکرٹری اور تیونس نیوی کی آفیسرز نے جہاز کا استقبال کیا اور اس موقع پر پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے کمانڈر تیونس کوسٹ گارڈ،بیس کمانڈر اورمیئر لاگولاٹی سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران جہاز کے عملے نے مختلف پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں حصہ لیا اور تیونس نیوی کی مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا جبکہ تیونس کے مقامی اسکول کے بچوں نے پی این ایس اصلت کا دورہ کیا۔ مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پی این ایس اصلت نے تیونس بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں حصہ بھی لیا۔

ترجمان نے کہا کہ پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوںممالک کے درمیان برادرانہ اور عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگارثابت ہو گا۔