تھانہ نصیر آباد کی حدود میں جسم فروشی کے اڈے کا انکشاف، مجبور لڑکیوں سے ‘دھندہ’ کرایا جاتا ہے

 
0
1282

راولپنڈی، اگست 21 (ٹی این ایس):  تھانہ نصیر آباد کی حدود میں جسم فروشی کے اڈے کا انکشاف ہوا ہے جس میں  مجبور لڑکیوں سے ‘دھندہ’ کرایا جاتا ہے۔

ایک متاثرہ خاتون  نے اسکا بھانڈہ پھوڑتے  اور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ  سونیا اور احتشام نامی دو افرادلڑکیوں کو مجبور کرکے فحاشی کا اڈہ چلارہے ہیں،

خاتون کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق  وہ  اپنے  گھر سے ناراض ہوکر سونیا کے گھر گئی تھی  جہاںسونیا اور احتشام نے اسے جسم فروشی کے لیے پانچ ہزار میں بیچ دیا۔

مثاثرہ خاتون  نے بتایا کہ وہ  فحاشی کے اڈے سے مشکل سے عزت بچا کر آئی ہے اور اب  پولیس سے کاروائی کی درخواست کر رہی ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔