راولپنڈی: تھانہ وارث خان کی حدود سر سید چوک میں پولیس پارٹی پر  پر حملہ ،SHO  زخمی، حملہ آور گرفتار

 
0
885

راولپنڈی، جولائی 04 (ٹی این ایس):تھانہ وارث خان کی حدود سر سید چوک میں پولیس پارٹی پر  پر حملہ کردیا گیا۔ حملہ میں ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق سر سید چوک میں گاڑی کو روکا گیا گاڑی میں موجود افراد نے فائرنگ کر دی  جس کے نتیجہ میں SHO زخمی ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ گاڑی میں چاروں افراد سوار تھے  اور چاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں مزید تفتیش شروع کر دی گئیں ہیں۔

زخمی ایس ایچ او کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔