الیکشن ڈیوٹی، پاک فوج کے 5 جوانوں نے جانیں قربان کیں ،آئی ایس پی آر

 
0
514

راولپنڈی جولائی 26(ٹی این ایس)ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے مزید 5 جوانوں نے فرض کی راہ میں جانیں قربان کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کے 5 بیٹوں نے الیکشن 2018 کے دوران ڈیوٹی دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ این اے 12 میں انتخابی مواد کی فراہمی کے بعد واپس آتے ہوئے گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور وہ 250فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرض کی راہ میں دی گئی قربانی سے بڑی قربانی کوئی نہیں ہے۔