یورپی یونین نے الیکشن 2018 کو تسلی بخش قرار دے دیا

 
0
364

اسلام آباد جولائی 26(ٹی این ایس)یورپی یونین نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کو تسلی بخش قرار دے دیا اور کہا کہ یہ 2013 سے کہیں بہتر ہیں۔
یورپی یونین کے الیکشن آبزرویشن مشن(ای او ایم) نےگزشتہ روز پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہلے ہی آبزرو کیا ہے کہ پاکستان کے دیہی اور شہری علاقوں کےپولنگ اسٹیشنوں کی ایک اچھی تعداد ہے۔یورپی یونین کے الیکشن آبزرویشن مشن کے چیف آبزرور کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پولنگ کے دوران ہونے والے چند دہشت گرد واقعات کےعلاوہ عام انتخابات کے انتظامات مطمئن بخش تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آبزرورز نے 87 حلقوں کے 300 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ذاتی طور پر میں بھی وہاں گیا۔چیف آبزرور نے کہا کہ مجموعی صورتحال کے جائز ے کی ابتدائی رپورٹ جمعے کو پیش کی جائے گی جبکہ تفصیلی رپورٹ بعد میں پیش کی جائے گی۔2013 میں منعقد ہونے والے پچھلے انتخابات کے مقابلے میں کافی بہتری آئی ہے۔2013 کے انتخابات کے بعد ہمارے مشن کی جانب سے 50 سے زائد سفارشات بھیجی گئیں تھیں جن میں سے 36 سفارشات کو انتخابیقوانین میں شامل کیا گیا تھا۔آبزرور نے بتایا کہ پاکستان بھر میں آج ہونے والے عام انتخابات کی آبزرویشن کے لئے یورپی یونین کی مجموعی طور پر 60ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور ہر ٹیم دو افراد پر مشتمل ہے۔
واضح رہےیورپی یونین کے آبزرورز 24جون سے پاکستان میں ہیں اور انتخابی مہم کے ساتھ ساتھ امیدواروں،ووٹرز اور مختلف تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ان انتخابات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یورپی یونین انتخابی عمل کے دوران ان باتوں کا بھی جائزہ لیتی ہے کہ آیا ان اس جمہوری عمل کے دوران کیا الیکشن کمیشن مکمل طور پر غیر جانبدار ہے ،کیا تمام امیدواروں کو انتخابی مہم میں برابر کے مواقع حاصل ہیں اور کیا کوئی امیدوار سرکاری وسائل تو استعمال نہیں کر رہا اور کیا تمام امیدواروں کوسرکاری میڈیا پر برابر کی کوریج دی جا رہی ہے۔