دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

 
0
503

لاہور26جولائی ( ٹی این ایس) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔

دریاؤں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 271300 کیوسک اور اخرج 80000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد72600 کیوسک اور اخراج72600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد47500کیوسک اور اخراج10000 کیوسک اور چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد96200 کیوسک اور اخراج63000 کیوسک رہا۔بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد175000 کیوسک اور اخراج 168000کیوسک،چشمہ میں آمد 201100کیوسک اوراخراج 197700کیوسک، تونسہ میں آمد195600کیوسک اور اخراج177000 کیوسک، پنجند میں آمد14600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو: آمد140900 کیوسک اور اخراج 105900 کیوسک، سکھر میں آمد86000کیوسک اور اخراج36300 اور کوٹری بیراج میں آمد35400 کیوسک اور اخراج صفر رہا ۔

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1495.27 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.197ملین ایکڑ فٹ۔منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1141.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.455 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.252 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل جمعرات کی صبح 6 بجے کی ہے۔