پاکستان کے یہ دل پھینک سیاستدان، ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے درجنوں

 
0
914

آرٹیکل  62،63کا خوف : حقیقی دولت کا پتہ چلے نہ چلے تاہم  انتخابات کے لئے درج کاغذات نامزدگی ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے  درجنوں مرد سیاستدانوں کا پتہ دے رہے ہیں

اسلام آباد، جولائی 04 (ٹی این ایس): بہت سے معاشروں میں ایک سے زائد  بیویاں رکھنا  معیوب بلکہ بعض میں اس عمل پر پابندی عائد ہے۔ اسلام  شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ پاکستان میں اسلام نظر آئے نہ آئے  تاہم  سیاستدانوں کی شادیوں کے اعتبار  سے  یہ قدرے “اسلامی”  نظر آرہا ہے۔

الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی  میں سیاستدانوں نے آرٹیکل 63،63 کے خوف  تلے  کئی ایسی معلومات   بھی بادل ناخواستہ درج کی ہیں  جو خاصی معلوماتی اور دلچسپ ہیں۔

ان کاغذات نامزدگی سے پاکستانی عوام کو ان کی حقیقی دولت کے بارے میں تو پتہ نہیں چل سکتا کہ اسے چھپانے میں یہ سیاستدان وسیع تجربہ رکھتے ہیں تاہم ایک سے زائد  بیویاں چھپا نہ پائے ۔  سعد رفیق اور عمر لیاقت سمیت کئی سیاسی لوگوں کی پہلی بیویوں کو بھی پہلی بار علم ہوا ہے کہ اُن کےمجاز ء خدا دوسری  اہلیہ  بھی رکھتے ہیں۔

درجنوں کی تعداد میں بڑے سے لیکر چھوٹے  سیاستدان ہیں  جنھوں نے کاغذاتِ نامزدگی  میں  ایک یا اس سے زائد بیویاں  کا ذکر کیا ہے ۔

اسکی تفصیلات اسطرح ہے:-

شہباز شریف نے اپنی دو بیویوں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی ،فواد چودھری نے صائمہ فواد اور حبہ فواد ،خورشید شاہ نے طلعت بی بی سمیت دو،فاروق ستار نے افشاں فاروق اور شاہدہ کوثر فاروق ،ریاض حسین پیر زادہ نے عائشہ ریاض اور بلقیس ،پیر امین الحسنات نے قدسیہ حسنات اور طاہرہ حسنات ،ارباب غلام رحیم نے صدف کوثر سمیت دو،حمزہ شہباز نے مہرالنساء اور رابعہ ،خواجہ سعد رفیق نے غزالہ اور شفق حرا ،ارشد وہرہ نے کلثوم وہرہ اور سونیا ارشد ،قیصر محمود شیخ نے کنزہ شیخ اور غیرملکی ،

رانا مبشر نے شازیہ اور نائلہ،ناصر اقبال بوسال نے نویدہ نواز اور مدیحہ عروج ،احمد شاہ کھگا نے مصباح احمد اور عمارہ احمد ،آصف حسین نے فوزیہ آصف اور عشرت آصف ،

اشرف آصف کی دو بیویاں مس نصرف اور طاہرہ حبیب ،عارف خان سندھیلہ نے شمیم اور ثروت ناز ،سردار عرفان ڈوگر نے رضیہ پروین اور کرن فاطمہ ،زبیر کاردار نے صبا زبیر اور ناہید اختر ،سمیع اﷲ خان نے عظمیٰ بخاری اور زاہدہ بخاری ،جمشید اقبال چیمہ نے مسرت جمشید اور نسیم چیمہ ،اسلم کچھیلہ نے عذرا بیگم اور افسر خاتون ،

چودھری عابد رضا نے سعدیہ عابد اور رافعہ اشرف ،ثناء اﷲ خان مستی خیل نے فرحت خان اور سندس خان ،شیر افضل خان نے رقیہ نیازی اور نسیم اختر ،ڈاکٹر سعید الٰہی نے سامعیہ انعام اور ہدیٰ سعید ،جام مہتاب نے عامرہ مہتاب اور عظمیٰ مہتاب،خالد احمد لُنڈ نے صوفیہ اور فوزیہ ،سید ایوب نے کلثوم اور بینش ، این اے 207سے امیدوار غلام مصطفیٰ نے زبیدہ نساء اور بشیراں ،این اے 210سے سید سورج شاہ نے تاج بی بی اور بی بی حاجراں ،این اے 211سے غلام مرتضیٰ نے تحسین اور مختیار بیگم ، این اے 224سے عبدالستار باچانی نے شمشاد ستار اور بدالنساء ،این اے 130سے سردار حر بخاری نے فوزیہ حر اور عالیہ حر ،این اے 123سے امیدوار لطیف خان سرانے مصباح شہزادی اور عذرا پروین ،این اے 126سے امیدوار چودھری اشرف نے نسرین اشرف اور آسیہ اشرف ،این اے 132سے طارق حسن نے حمیرہ حسن اور حنا حسن ، این اے 134سے امیدوار نواز نے مسرت نواز اور رفعت نواز ،این اے 133سے نواب علی میر نے طاہرہ پروین اور عاصمہ ،این اے 123سے وحید احمدنے فریحہ وحید اور نائلہ وحید ،این اے 170سے امیدوار عرفان احمد نے فریحہ عرفان اور لاریب ،این اے 207سے امیر بخش مہر نے حسنہ اور صائمہ ،پی پی 240سے احمد ریاض نے غلام عائشہ اور نازیہ احمد ، این اے 167سے امیدوار اسلم نے عشیشہ بی بی اورسرداراں بی بی،این اے 116سے نذر عباس نے شازیہ اسلم اور شہناز کوثر ، این اے 169سے نورالحسن نے نادیہ اقبال اور شازیہ ،این اے 207سے حضور بخش میرانی نے دو بیویاں ظاہر کی ہیں ،این اے 130سے امیدوارابو بکر نے تین بیویاں آمنہ ، عروج اور سائرہ ، این اے 132سے امیدوار امجد نعیم نے ثریا ،صغرا ں اور تنزیلہ جبکہ این اے 213سے امیدوار قادر بخش مگسی نے بھی تین بیویاں ظاہر کیں.اسحاق ڈار کی دوسری بیوی ماروی میمن اور خواجہ آصف کی دوسری بیوی کشمالہ طارق بھی۔