تھوک کر نہیں چاٹتا، واز شریف نے میر ےساتھ دشمنی کی ، ان کوجواب عام انتخابات میں عوام دیں گے

 
0
471

عمران خان نے کہا نثار ساتھ دے تو ٹکٹس ہی ٹکٹس حاضر ہیں

میاں صاحب، عمران خان، آصف زرداری آپ سب گواہ رہنا کہ جب اس حلقے کا نتیجہ آئے گا 25 جولائی کو تو آپ بھی حیران کہ یہ لوگ کس مٹی کے بنے ہیں

راولپنڈی، جولائی 04 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے میر ےساتھ دشمنی کی ، ان کوجواب عام انتخابات میں عوام دیں گے ۔ نواز شریف کے لیڈر بننے میں میرابھی کردار ہے .

دھاماں سیداں میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ میں تھوک کر نہیں چاٹتا نواز شریف نے میرے ساتھ بے وفائی نہیں کی بلکہ انہوں نے میر ے ساتھ دشمنی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے کے عوام نواز شریف کو اس دشمنی کا جواب دیں گے ۔ میں نے نواز شریف کے ساتھ 34سال تک وفاداری نبھائی لیکن انہوں نے میر ےساتھ دشمنی کی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لیڈر بننے میں میرابھی کردار ہے ۔

جیپ کے نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ رہنما چودھر ی نثار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا نثار ساتھ دے تو ٹکٹس ہی ٹکٹس حاضر ہیں،میاں نواز کو کہتا ہوں میاں صاحب، عمران خان، آصف زرداری آپ سب گواہ رہنا کہ جب اس حلقے کا نتیجہ آئے گا 25 جولائی کو تو آپ بھی حیران کہ یہ لوگ کس مٹی کے بنے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان اس حلقہ کو دیکھ رہا ہے ،ووٹ صندوق میں ڈالنا فرض ہے ،میں اکیلا ہوں کوئی برادری  ہے نہ دو گھر ہیں ،میری طاقت آپ عوام ہیں ،مگر ہم نے طوفانوں کا فیصلہ کیا نہ کہ کسی کی خوشامد کا فیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے دھاماں سیداں کے لوگوں سے کہا کہ جس کو طوفانوں سے الجھنے کا ہو شوق، اس کو سمندر بھی دعا دیتے ہیں۔گرمی کے دن ہیں بزرگوں ماؤں بہنوں سے پہلے ووٹ پول کروانا ہے،ووٹ کو نہ صرف پول بلکہ اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔