تھانہ مری کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ، بہن بھائی جان بحق، 3 افراد شدید زخمی

 
0
396

راولپنڈی، اگست 20(ٹی این ایس): تھانہ مری کی حدود میں رتہ گلی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں بہن بھائی جان بحق جبکہ  3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فضل الرحمن نا می شخص نے ساتھیوں سمیت زمین کے تنازعہ پر  مخالفین پر  فائرنگ کی  جس کے نتیجے میں 20 سالہ اسامہ اور  10 سالہ ملکہ بی بی موقع پر جان بحق

جبکہ یاسر، مسحود اور عدیل  نامی افرد زخمی ہوگئے جنھیں ٹی ایج کیو مری منتقل کیا گیا جہاں سے یاسر کو شدید زخمی حالت میں بے نظیر بھٹو اسپتال میں ریفر کردیا گیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بعد ازاں  موقع پر پہنچ  کر تفتیش شروع کردی۔