عمران خان کی دس بلین ٹری سونامی مہم ملک میں خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی: وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب

 
0
403

راولپنڈی، ستمبر 04(ٹی این ایس):پنجاب کے وزیر جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دس بلین ٹری سونامی مہم ملک میں خوشگوار تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، اس مہم سے آبو و ہوا معتدل ہوگی اور جنگلات کی کمی پوری ہو گی ۔ یہ بات انہوں نے کنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج نیوکیمپس میں شجرکاری مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پاکستان گرین ٹاسک فورس کے چیئرمین کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسرمحمد شعیب شفیع، صوبائی سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات و جنگلی حیات ثاقب ظفر ، وائیس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج پروفیسر خالد مسعود گوندل کے علاوہ فکلیٹی ممبران اورمیڈیکل سٹوڈیٹنس نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے بڑی تعداد میں پودے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا وہ شجرکاری کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور وزیر اعظم پاکستان عمران کے خواب کوپورا کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی حکومت کے قیام کے لئے صدق دل سے کوشاں ہے اور پنجاب کے ہر گوشے کوسرسبز و شاداب بنا کر موسمی تغیرات کی منفی اثرات دور کیئے جائیں گے۔ پروفیسر محمد شعیب شفیع نے اس موقع پر کہا کہ ایک درخت لگانے والے کو جنت میں گھر کی بشارت دی گئی ہے اور سرور کائینات حضرت محمد ﷺ نے بھی غزوات میں درختوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایت کی اور ہمیں بھی یہ درس دیا گیا ہے کہ ہم کرہ ارض کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے اپنے حصہ کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کو کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گرین ٹاسک فورس شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی اور میڈیکل سٹوڈینٹس کثیر تعداد میں پودے لگائیں گے ۔