سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے سلسلے میں وزیرِ اعظم آفس میں اعلی سطحی اجلاس، روک تھام کے لئے موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم کرکے متعلقہ قوانین کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

 
0
333

اسلام آباد، ستمبر 04(ٹی این ایس):وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے سلسلے میں وزیرِ اعظم آفس میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کامرس،  اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ افسران شرکت تھے ۔سیکرٹری کامرس اور ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم کی غیر قانونی ترسیلات کے نتیجے میں قومی معیشت کوہونیوالے نقصانات کے حوالے سے وزیرِ اعظم کوتفصیلی بریفننگ دی گئی ۔

اجلاس کے دوران سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی موثر روک تھام کے لئے موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم کرکے متعلقہ قوانین کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم لانے کے لئے اٹارنی جنرل کی زیر سربراہی کسٹم، اسٹیٹ بنک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی قائم

کمیٹی آئندہ ایک ہفتے میں اپنی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے وزارتِ داخلہ کو انتظامی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے مربوط و منظم لائحہ عمل سے متعلقہ سفارشات آئندہ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔