یار خان آفریدی نے وزیر مملکت کی ذمہ داری سنبھالتے ہی تعارفی اجلاس بلایا  

 
0
339

قومی مفاد  پر کوئی سمجھوتہ نہیں  ہو گا، امن  اور خوشحال پاکستان کے لئے مل کر  کام کرنا ہے،سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: خطاب

اسلام آباد، ستمبر 04(ٹی این ایس):وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں  اس موقع پر  انھوں نے وزارت داخلہ میں تعارفی اجلاس بلایا

جس میں  سیکرٹری داخلہ نے  انھوں نے  وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزارت کے افسران سے گفتگو  کرتے  ہوئے شہریار آفریدی نے کہا  کہ قومی مفاد  پر کوئی سمجھوتہ نہیں  ہو گا،تمام افسران  عوام سے  عزت  سے پیش آئیں،اقرباء پروری  کو کسی بھی صورت  میں برداشت نہیں کیا جائے گا،قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،وزارت داخلہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے افسران کی استعداد میں  اضافہ کیا جائے گا،ہمیں پر امن  اور خوشحال پاکستان کے لئے مل کر  کام کرنا ہے،سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی عوام کی عزت  اور وقار میں  اضافہ کرنا ہے،اوورسیز  پاکستانیز  ہمارا اثاثہ ہیں ائیرپورٹس پر انکو عزت دی جائے،ان  کی طرف سے ائیر پورٹس پر عزت نہ دینے سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی،وزارت داخلہ کو انشااللہ پیشہ وارانہ خطوط  پر  استوار کیا  جائے گا۔