راولپنڈی: جنرل بس سٹینڈ کے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے عملے پر نا معلوم شخص کا چھری سے حملہ، کئی افراد شدید زخمی

 
0
451

راولپنڈی، ستمبر 04(ٹی این ایس):تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ جنرل بس سٹینڈ کے میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے عملے پر نا معلوم شخص کا چھری سے حملہ کئی افراد کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا حملہ آور کا نام بعد میں موسی گل ولد ماسم خان جو تحصیل و ضلع ثوب کا رہائشی تھا جو اڈے پر مزدوری کی غرض سے آیا تھا موسی گل کے اچانک حملے سے کارپوریشن اہلکار نائب قاصد یامین کو دو چھریاں پنڈلی اور پسلی میں لگیں جسے فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال پہنچا دیا گیا دیگر زخمیوں میں مقصود سیکیورٹی اہلکار فیصل طارق سیکیورٹی اہلکار تاجر راشد نواز سواتی اور ایک راہ گیر شامل ہے ابھی تک حملہ کرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور زخمیوں کو ہولی فیملی  ہسپتال بھیج دیا ۔ یامین ہولی فیملی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہے جس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔