ٹیکسلا کرائم فائٹر ایس ایچ او اعجاز قریشی کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

 
0
573

راولپنڈی اپریل 21 (ٹی این ایس): ٹیکسلا کرائم فائٹر ایس ایچ او اعجاز قریشی کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار اہل علاقہ کا پولیس ٹیم کو خراج تحسین ۔س پی او راولپنڈی کی ھدایت پر ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی sho ٹیکسلا نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیں پولیس نے ملزم افتخار سکنہ پشاور سے 1300 گرام جبکہ ساجد اللہ سکنہ سراے خربوزہ سے 1100 گرام چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا اعجاز قریشی نے سی پی او احسن یونس کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیں sho کی زیر نگرانی محمد بلال سب انسپکٹر نے ھمراہ ٹیم مخبر کی اطلاع پر پنڈ گوندل روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے افتخار حسین سکنہ پشاور کو گرفتار کر 1300 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ مزید کاروائی میں مخبر کی اطلاع پر خالد محمود سب انسپکٹر نے ھمراہ ٹیم مارگلہ پکٹ جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے سوزوکی مہران گاڑی سے 1100 گرام چرس برآمد کر کے ملزم ساجد اللہ سکنہ سرائے خربوزہ ترنول کو گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمے ڈرگ کر کے تفتیش شروع کردی ھے