ٹیکسلا پولیس نے لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب منعقد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

 
0
360

راولپنڈی اپریل 21 (ٹی این ایس): ٹیکسلا پولیس نے لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب منعقد کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ وفاقی و پنجاب حکومت کے اقدامات عوام کی بہتری کے لئے ہیں ان اقدامات کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا دانستہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایس ایچ او ٹیکسلا اعجاز قریشی تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر دوران گشت محلہ پڑی میں ایک گھر میں ہجوم دیکھتے ہوئے پڑتال کی تو معلوم ھوا بسلسلہ شادی نکاح کی تقریب ھے جس پر ایس ایچ او ٹیکسلا اعجاز قریشی کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بھائی کے نکاح کے لئے ہجوم اکٹھا کرنے والے شخص نبیل قریشی سکنہ نزد بابو ہوٹل محلہ عنایت شاہی کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 188 مقدمہ درج کرلیا ھے